بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رضوی کی کارکنان سے اپیل، شہباز گِل نے تحریری بیان شیئر کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیر حافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئر کیا ہے۔

تحریر بیان میں سعد رضوی نے کارکنان کو  ملکی مفاد کے خلاف کوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

سعد رضوی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ تمام احتجاجی مظاہرے اور روڈ بلاک فوری ختم کیا جائے۔

سربراہ کالعدم ٹی ایل پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام کارکنان  پرامن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق11 ای ای کے تحت کی جارہی ہے، اثاثے منجمد کرنے کیلیے اسٹیٹ بینک اورصوبائی محکمہ ریونیو کردار ادا کریں گے۔

  سعد رضوی نے  اپنے پیغام میں کہا کہ کارکنان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.