اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سسٹم میں بیٹھے غداروں نے بیرونی قوتوں کی بھر پور مدد کی، ہماری حکومت کو بلیک میل کیا گیا، ہمارے ساتھ غداری کی گئی، ایسے لوگ مسلط کیے گئے جو صرف کرپشن میں ملوث ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو دوسری بار این آر او ملا تو ملک کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوگا، نواز شریف کو این آر او ٹو ملنے پر ملک بھر کی سڑکوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، نواز شریف کو این آر او ملنے کی صورت میں عوام جسٹس کے نظام پر یقین نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کابینہ میں شامل لوگ ضمانتوں پر رہا ہیں، ماضی میں ہونے والی غلطیاں اب نہیں کریں گے، الیکشن کمشنر پی ٹی آئی مخالف ہیں، کراچی کے لوگ ایم کیو ایم سے خوفزدہ تھے۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں سب زیادہ کرپشن سندھ میں ہوتی ہے، زرداری مافیا نے کرپشن کرکے صوبے کو تباہ وبرباد کردیا ہے، مشرف دور میں زرداری کو این آر او مل چکا ہے، اندرون سندھ میں لوگ زرداری مافیا سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ عوام کو فوج کی ضرورت ہے، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے،مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں ، شفاف انتخاب سے عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا۔
Comments are closed.