بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر ملک کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے،وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ کے تمام ارکان اور آزادانہ طور پر جیت کر اس کابینہ کا حصہ بننے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپریل اور مئی میں ڈیزل، پٹرول پر سبسڈی سے خزانے کو 67 ارب نقصان ہوگا، اس وقت خزانے کو ڈیزل پر 52 اور پٹرول پر 22 روپے فی لیٹر نقصان ہو رہا ہے، ‏18-2017 میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6.1 فیصد تھا، 0222-2021 میں یہ شرح صرف 4 فیصد ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ پونے 4 برس میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل یقین ہے، ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی فسطائیت، سنگدلی اور ظلم و ستم ناقابل تصور ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا سو ہوا، اب ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تجربہ کار افراد اس کابینہ کا حصہ ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ ایک آئینی اور قانونی طریقےسے تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ کامیابی عطا فرمائی ہے، یہ اتحاد پاکستان کی تاریخ کا خاصہ وسیع اتحاد ہے جس کی تحسین اور نکتہ چینی بھی کی جارہی ہے، یہ اتحاد ان شا اللہ ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر کو ہو کر پاکستان کے عوام کی خدمت کرے گا۔

You might also like

Comments are closed.