سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور نعمان علی شامل ہیں۔
اسی طرح سلمان علی آغا، سرفرازاحمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی سے کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا جبکہ سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔
چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں ہر کھلاڑی کا بیک اپ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف جو مومینٹم حاصل کیا تھا سری لنکا میں اُس کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
Comments are closed.