مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دے دیا۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پروٹیز کے بولنگ اٹیک کے سامنے ناتجربہ کار سری لنکن بلے باز وکٹ پر رک کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔
اوپنر پاتھن نسانکا کے شاندار 72 رنز کے سوا کوئی دوسرا سری لنکن بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
چرتھ اسلانکا 21 اور کپان دسن شناکا 11 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹر رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوین پریٹوریئس 3، 3 وکٹوں کے ساتھ سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکلات کا شکار بنانے کے مرکزی کردار رہے۔
واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں کو ایک ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک ایک میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
Comments are closed.