سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 4 بچوں کی موت کی تحقیقات جاری ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور بچوں کی اموات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
گزشتہ شب اسپتال کے پیڈ وارڈ میں آکسیجن کی کمی سے 4 نوزائیدہ بچوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کے حکم پر واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کو اسپتال کے دورے میں انتظامیہ نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش ان کے گھروں میں ہوئی تھی، بچوں کی موت اسپتال عملے کی غفلت کا نتیجہ نہیں ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
Comments are closed.