جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، مظاہرین اور سکیورٹی اہلکار آمنے سامنے

اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد نے دارالحکومت میں شاہراہ دستور پر احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے شاہراہ دستور پر احتجاج شروع کر کے سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

شاہراہ دستور پر ملازمین اور سکیورٹی اہلکار آمنے سامنے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاؤس آنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔ جب کہ مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔

پولیس نے اب تک درجنوں ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ احتجاج کے باعث دارالحکومت میں سرکاری امور شدید متاثر ہوگئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملازمین سے مذاکرات گشتہ رات کامیاب ہوگئے تھے۔ ملازمین کی نتخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملازمین چاہتے ہیں بیسک تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔ حکومت صوبوں کے نہیں بلکہ صرف اسلام آباد کے ملازمین سے بات چیت کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نجی نیوز ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ احتجاج میں ملازمین کی بڑی تعداد نہیں۔ مظاہرین میں دیگر صوبوں سے آںے والے افراد بھی موجود نہیں۔

The post سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، مظاہرین اور سکیورٹی اہلکار آمنے سامنے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.