بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرکاری جلسوں میں نو عمران کے نعرے لگنا شروع ہو گئے،مولابخش

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن بھی عمران خان سے بیزار ہو چکے ہیں، سرکاری جلسوں میں ’نو عمران‘ کے نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔

اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے  میں سلیکٹڈ سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔

جلسے کے دوران ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا اور مائیک سنبھال کر عمران خان کے خلاف نعرہ لگادیا، نوجوان نےنو عمران ، اونلی عوام کا نعرہ لگایا۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول کا کہا سچ ثابت ہو رہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ یہ سلیکٹڈ کی پہلی اور آخری باری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.