پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن بھی عمران خان سے بیزار ہو چکے ہیں، سرکاری جلسوں میں ’نو عمران‘ کے نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔
اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں سلیکٹڈ سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول کا کہا سچ ثابت ہو رہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ یہ سلیکٹڈ کی پہلی اور آخری باری ہے۔
Comments are closed.