ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے سوال پوچھ لیا۔
کراچی میں فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے استفسار کیا کہ سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کو محترمہ کیا نام دیں گی؟
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان پارلیمان میں رہنے کے باوجود قانون سے عاری ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ فردوس اعوان کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی، سندھ حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام پہلی بار 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، وفاقی حکومت کسانوں اور عام آدمی کا استحصال کر رہی ہے۔
مرتضیٰ ہاب نے یہ بھی کہا کہ نااہلوں کے ٹولے نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، سلیکٹڈ نیازی سرکار یوٹرن کے سہارے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔
Comments are closed.