یومِ تکریمِ شہداء پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، ریٹائرڈ اور سروسز افسران نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہر شہید کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء نے قوم اور مادر وطن کی سالمیت، خودمختاری اور فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کا کہنا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیاں وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کے پروپیگنڈے سے قطع نظر ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.