بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سربراہ پاک فضائیہ کا شمالی سیکٹر میں آپریشنل ایئربیس اسکردو کا دورہ

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی تنصیبات، نئے تعمیر شدہ انفرااسٹرکچر، آلات اور سپورٹ یونٹس کا آپریشنل جائزہ لینے کے لیے شمالی سیکٹر میں آپریشنل ایئر بیس اسکردو کا دورہ کیا۔

دورہ اسکردو میں ایئر چیف کو آپریشنل، انتظامی امور اور بیس پر موجود انفرااسٹرکچر کی ترقی کے مختلف منصوبوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور عسکری صلاحیتوں میں اضافہ پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو توسیع دینے اور خطے کے پیچیدہ آپریشنل ماحول میں عسکری حکمتِ عملی میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ مادرِ وطن کی خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.