امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت کے خلاف 101 دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے وفاقی حکومت کو الٹی میٹم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور منی بجٹ کے خلاف 101 دھرنے دے گی، کراچی سے خیبر تک احتجاج ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے منی بجٹ واپس نہ لیا اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی نہ کی تو حتمی دھرنا اسلام آباد میں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں آخری دھرنا حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ منی بجٹ کی ذمے دار حکومت کے اتحادی اور فرینڈلی اپوزیشن بھی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کی قانون سازی منسوخ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہیں، فرینڈلی اپوزیشن اور اتحادی منی بجٹ کے لئے حکومت کے سہولت کارثابت ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آخری دھرنے کی تفصیلات کا اعلان اگلے 72 گھنے میں کردیا جائے گا۔
Comments are closed.