امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے اپیل کی ہے کہ عوام مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لیں، زخمیوں اور بیماروں کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی ایک بار پھر کُھل کر سامنے آگئی ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔
Comments are closed.