جماعتِ اسلامی پاکستان آج سرگودھا میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کمپنی باغ میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی آج سرگودھا کے ہاکی گراؤنڈ کمپنی باغ میں جلسۂ عام منعقد کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی نا اہلی، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف چلنے والی جماعتِ اسلامی کی تحریک کا یہ ساتواں جلسہ ہے۔
قیصر شریف کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی باغ میں ہونے والے جلسے کے پنڈال کو جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے، جلسے میں شرکت کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق دوپہر 2 بجے کے بعد جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں وہ جماعتِ اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Comments are closed.