وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سجاول پل پر بجلی کے 35 پولز کی چوری کا نوٹس لے لیا۔
ڈی سی ٹھٹھہ نے بتایا کہ پل پر نصب پولز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایک دو، پانچ یا دس نہیں، بلکہ ٹھٹہ سجاول پل پر چور بجلی کے 35 کھمبے دن دیہاڑے سر عام اکھاڑ کر لے گئے۔
دوسری جانب چوروں نے پل پر قائم باقی 36 کھمبوں کے بھی نٹ بولٹ توڑ کے انہیں چرانے کی تیاری مکمل کرلی تھی، وہ بھی کسی وقت نکال لیے جاتے۔
واضح رہے کہ 2 ارب 70 کروڑ مالیت کے کھمبوں کی دن دیہاڑے چوری کی واردات سے پولیس بھی لاعلم نکلی اور انتظامیہ بھی لاعلم نظر آئی ہے۔
Comments are closed.