ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت 4 فیصد کم رہی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی سے 23 فیصد زائد رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے ) کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 41 لاکھ 15 ہزار میٹرک ٹن رہی۔
ستمبر میں 35 لاکھ 44 ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ مقامی سطح پر استعمال ہوا اور 5 لاکھ 70 ہزار ٹن ایکسپورٹ کیا گیا۔
جولائی سے ستمبر کے دوران سیمنٹ کی کھپت ایک کروڑ 18 لاکھ ٹن رہی۔ جس میں سے ایک کروڑ ٹن سے زائد مقامی سطح پر استعمال ہوا اور 17 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا۔
ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق پاکستان سیمنٹ ایکسپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کم کرنےکی ضرورت ہے۔ سیمنٹ کے ایندھن کوئلے پر 5 فیصد امپورٹ ڈیوٹی عائد ہے۔
Comments are closed.