سینیٹ انتخابات کی دوڑ میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ سب کی نظریں 3 مارچ کو ہونے والے انتخاب پر ہیں۔ پنجاب سے پہلے ہی تمام 7 جنرل نشستوں سمیت 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
دیگر صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39، خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنوکریٹ نشستوں پر 13 اور غیر مسلم نشستوں پر 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ مدمقابل ہیں۔ خواتین کی ایک نشست پر مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر اور پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد میں مقابلہ ہے۔
بلوچستان سے 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدوار ہیں۔ پرنس احمد عمر احمد زئی، ستارہ ایاز، سرفراز بگٹی، عبدالخالق خان، منظور احمد، عثمان خان کاکڑ، اسرار اللہ زہری، مولانا عبدالغفور حیدری، خلیل احمد بلیدی، میر سردار خان رند، محمد عبدالقادر، حسین بلوچ، سجاد ترین محمد قاسم، عمر فاروق اور محمد جواد مدمقابل ہیں۔
بلوچستان سے خواتین کی 2 نشستوں پر 8 امیداور ہیں۔ ان میں آسیہ ناصر، بینش سکندر مسیح، کاشفہ گچکی، ثمینہ ممتاز، شمائلہ افشین، طاہرہ آر کے جتک، عاطفہ اور نسیمہ احسان شامل ہیں۔
بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ اور علماء کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار ہیں۔ نوید جان بلوچ، سعید احمد ہاشمی، کامران مرتضیٰ اور سجاد ترین امیدوار ہیں۔جبکہ صوبے سے 1 غیر مسلم نشست پر 4 امیدوار ہیں۔ان امیدواروں میں بینش سکندر، ہیمن داس، سنیل کمار اور دنیش کمار شامل ہیں۔
خیبر پختوانخوا سے 7 جنرل نشستوں پر 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ان میں ذیشان خان زادہ، شبلی فراز، فیصل سلیم رحمان، لیاقت خان تراکئی، محسن عزیز، تاج آفریدی، عباس آفریدی، عطاء الرحمان، محمد طارق خٹک، ہدایت اللہ خان اور مولانا عطاء الرحمان شامل ہیں۔
خیبر پختوانخوا سے خواتین کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار ہیں۔ ان میں تسلیم بیگم، ثانیہ نشتر، فلک ناز، نعیمہ کشور اور عنایت بیگم شامل ہیں۔ اور ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، فرحت اللہ بابر، شوکت جمال امیر زادہ اور محمد اقبال خلیل شامل ہیں۔
کے پی سے ایک غیر مسلم نشست کے لیے 4 امیدوار ہیں۔ ان میں آصف بھٹی، جاوید گل، رنجیت سنگھ اور گردیپ سنگھ شامل ہیں۔
سندھ سے جنرل نشستوں پر 10 امیدوار ہیں۔ تاج حیدر، شیری رحمان، صادق علی میمن، جام مہتاب حسین دہر، دوست علی جیسر، سلیم مانڈوی والا اور شہادت اعوان امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل واوڈا، پیر صدر الدین شاہ، فیصل سبزواری بھی جنرل نشستوں پر امیدوار ہیں۔
سندھ سے خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار ہیں۔ ان میں پلوشہ خان، رخسانہ پروین، خالدہ اطیب شامل ہیں۔ سندھ سے ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر 4 امیدوار ہیں۔ سیف اللہ ابڑو، فاروق ایچ نائیک، کریم خواجہ اور ٹی ایل پی کے یشا اللہ خان افغان کے درمیان مقابلہ ہے۔
Comments are closed.