چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے استفسار کیا ہے کہ سب کو ڈاکو سمجھا تو ملکی معیشت کون چلائے گا؟
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ حکومت نیب اور ایف بی آر کے ڈنڈے سے ٹیکس اور ریونیو میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو حکومت سے خوف ہے تو ٹیکس ریونیو کم ہوگا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کو دشمن نہیں ساتھی سمجھیں، بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.