مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کو راضی کر رہے ہیں کہ چوتھی مرتبہ ریاست کی قیادت کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ نواز شریف پھر آ رہے ہیں اور اسی سال واپس آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کر باہر نہیں رہ سکتے۔
Comments are closed.