جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا، نواز، شہباز ملاقات میں فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران فیصلہ  کیا گیا کہ سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔

ملاقات میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا اور  میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

فیصلہ کیا گیا کہ طے کیے گئے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

ملاقات کے بعد شہباز شریف وطن روانہ ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.