پنجاب بھر میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی، پتنگ سازی، خرید و فروخت پر پابندی کے باوجود جگہ جگہ ناصرف پتنگ بازی جاری ہے بلکہ پتنگ و ڈور سازی اور اس کی فروخت بھی جاری ہے۔
ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پتنگیں، گڈیاں اور ڈور برآمد کر لی، جبکہ 3 پتنگ فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پتنگ فروشوں کی اطلاع ملنے پر غلہ منڈی ٹرک اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور گودام سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں، گڈے اور بڑی تعداد میں ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔
پولیس نے چھاپے کے دوران 3 پتنگ فروشوں کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.