پنجاب کے شہر ساہیوال میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ساہیوال میں عارف والا روڈ پر ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس کے باعث کار میں سوار اے ایس آئی سلمان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کا اے ایس آئی سلمان بہاول نگر سے اپنی کار میں لاہور جا رہا تھا کہ ساہیوال میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.