پنجاب کے شہر ساہیوال میں تھانہ نور شاہ کے علاقے میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔
اہلکار کی خاتون پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم نے تھانہ نور شاہ کے علاقے میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل عامر شہزاد کو معطل کر دیا۔
انہوں نے کانسٹیبل عامر شہزاد کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
معطل پولیس اہلکار عامر شہزاد تھانہ نورشاہ میں تعینات تھا اور اس نے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر جھگڑے کے دوران خاتون پر تشدد کیا تھا۔
Comments are closed.