معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت ساڑھے 7 ہزار سے زائد گاڑیوں کو گلیات سے نکال چکی ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گلیات میں 4 سے 6 فٹ برف پڑنے سے راستے بند ہوچکے ہیں، حکومت ممکنہ اقدامات کے تحت سیاحوں کو بحفاظت نکال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے7 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو گلیات سے نکالا جا چکا ہے، جن مقامات سے گاڑیاں نکالی جاسکتی ہیں، وہاں سےگاڑیاں نکالی گئیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں راستے بند ہیں، وہاں سے لوگوں کو پیدل ریسکیو کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارےخدمات انجام دے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالکان کو سیاحوں سے کھانے پینے کے پیسے نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ نتھیا گلی اور مری کو جانے والے راستے پر باڑیاں میں بڑے برفانی تودے گرے۔
انہوں نے کہا کہ برفانی تودے گرنے سے چند کلومیٹر تک سڑکیں بند ہیں، حکومت کی جانب سےخبردار کرنے کے باوجود لوگوں نے ان مقامات کا سفر کیا۔
Comments are closed.