جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

سان فرانسسکو، پولیس کو مسلح روبوٹس کے استعمال سے روکدیا گیا

امریکی شہر سان فرانسسکو میں پولیس کو مہلک ہتھیاروں سے لیس روبوٹس استعمال کرنے کی اجازت واپس لے لی گئی۔

شہر کے بورڈ آف سپروائزرز نے پولیس کو مسلح روبوٹس دینے کی تجویز کی منظوری گزشتہ ہفتے دی تھی۔

پولیس کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے کی تجویز کی منظوری کو شہری آزادی کے گروپوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

شہر کے بورڈ آف سپروائزرز نے تجویز روکنے کے حق میں ووٹنگ کے بعد معاملے کو مزید جائزے کے لیے کمیٹی کو بھی دیا۔

سان فرانسسکو پولیس ڈیپارٹمنٹ کو انتہائی حالات میں مشتبہ افراد کو روبوٹ سے مارنے کی اجازت ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس قسم کے مہلک روبوٹ امریکا کے دیگر حصوں میں استعمال میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.