سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقے کے امیدوار علی حسن نے کارنر میٹنگ میں جیالوں کو دھمکی دے دی۔
کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے علی حسن نے کہا کہ پارٹی امیدوار کو ہی کامیاب کروائیں ورنہ ان کے ساتھ حساب ہوگا، ورکرز اور جیالے مہربانی کرکے سیدھے ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی امیدوار کے ساتھ چلیں اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں، نہیں تو 8 کے بعد 9 فروری بھی آئے گی، پھر ان کے ساتھ جو حساب ہوگا وہ پورا سانگھڑ دیکھے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن سندھ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ایس 41 کے امیدوار علی حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کارکنوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق وضاحت طلب کر لی۔
Comments are closed.