جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سانحۂ بلدیہ کیس: ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر

سانحۂ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزمان رحمٰن بھولا اور زبیر چریا نے اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے زبیر چریا اور رحمٰن بھولا کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کی تھیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.