وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے سا حل پر دھنسنے والا جہاز کے پی ٹی میں داخل نہیں ہوا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ جہاز عملے کی تبدیلی کے لئے پاکستانی سمندری حدود میں آیا، بحری جہاز کا انجن خراب تھا، خراب موسم کی وجہ سے کم پانی کی طرف مڑا، کراچی بندرگاہ پر رابطے سے قبل ہی جہاز ساحل تک پہنچ چکا تھا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سمندری جہاز پانی میں آدھے میٹر کی سطح پر موجود ہے، سمندری جہاز کو نکالنے کے لیے کم از کم 5 میٹر کی سطح چاہیے ہوتی ہے۔
ان کا یہ کہنا تھا کہ بحری جہاز نکالنے اور نقصان کا ازالہ جہاز کا مالک ادا کرے گا، جہاز پانامہ میں رجسٹرڈ ہے اور وہاں کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے، صبح حکام کے ساتھ معاملات طے کرنے پر غور ہوگا۔
Comments are closed.