بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ساتواں ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

سات میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی کی حقدار ہوگی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، یہ کافی عرصے سے اس سیریز کا انتظار کر رہے تھے اور اہم یہ جیتنا چاہتے ہیں۔ 

انگلینڈ کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں ورلڈکپ کے اس میچ میں مارک ووڈ کو کھلانے کا رسک نہیں لیا۔ 

آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں محمد رضوان، خوشدل شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ 

پاکستان ٹیم میں آج محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دہانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر،حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں رچرڈ کلیسن کی جگہ پر کرس ووکس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو شامل نہیں کیا گیا۔ 

انگلینڈ کی ٹیم کپتان معین علی، فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید اور ریس ٹوپلے پر مشتمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.