وفاق کی روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلے کے 6 ماہ سے زائد عرصہ بعد سندھ پولیس کے سینئر افسر منیر احمد شیخ نے پنجاب پولیس میں جوائننگ دے دی ہے۔
انہوں نے چند دن قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر ریسرچ کے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔
رواں سال فروری کے آخری ہفتے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے طویل دورانیے تک مسلسل سندھ میں خدمات انجام دینے والے پولیس کے جن 6 ڈی آئی جیز کا تبادلہ وفاق میں کیا گیا تھا ان میں منیر احمد شیخ کا نام بھی شامل تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ان افسران کو چارج نہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ ان افسران نے اس تبادلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا۔
ایسے بیشتر ڈی آئی جیز تاحال سندھ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ منیر احمد شیخ نے پنجاب میں رپورٹ کردی ہے اور اب وہ پنجاب میں اگلی تقرری کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.