پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما ڈاکٹر حیدر علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ 29 اپریل کو گرینڈ جرگے میں، میں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بغیر دباؤ کے یہ فیصلہ کیا، ہم تمام فیصلے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میری خواہش اور چوائس تھی، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کارکنوں کی مشاورت سے کیا۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، گناہ گاروں کو سزا ملنی چاہیے، ایک سال سے میں احتجاجی اور پُرتشدد واقعات کا حصہ نہیں رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ نہ میرے خلاف کوئی کیس ہے، نہ جیل گیا ہوں اور نہ پولیس میرے پیچھے ہے، ہمیں ٹیکس کے نفاذ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، موجودہ حکومت ہمارے مطالبات پر غور کرے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حیدر علی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان نے اپنے ورکرز کو کبھی نہیں پوچھا۔
Comments are closed.