اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرنیوالے سیاستدانوں کی پروفائل آ گئی ہے: سینیٹر جام مہتاب

پیپلز پارٹی کے سینیٹر جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں جو ڈاکوؤں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ان کی پروفائل آ گئی ہے۔

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جام مہتاب نے کہا کہ پولیس، صحافیوں، سول سوسائٹی سمیت سب کو پتہ ہے میں نام نہیں بتا سکتا، کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو جدید اسلحہ ڈاکوؤں کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس بھی نہیں، اسی لیے پولیس نے نقصان اٹھایا۔

جام مہتاب کا کہنا ہے کہ سکھر ملتان موٹر وے کو محفوظ کرنے کے لیے سینکڑوں پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں، پہلے اتنی بدامنی نہیں تھی، اچانک جرائم میں اضافہ پکے کے لوگوں کی پشت پناہی شامل ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ ڈاکوؤں سے ملے پکے کے سرپرستوں کو پکڑ لیا جائے تو امن ہو جائے گا، پکے کے سہولت کار اغواء ڈکیٹی میں کچے کے ڈاکوؤں سے ملے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 1000 سے زائد کاروباری افراد کو ڈاکوؤں کی جانب سے چٹھی اور دھمکیاں آئی ہیں، لوگوں نے تحفظ اسی میں سمجھا کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے دیں۔

جام مہتاب نے یہ بھی کہا کہ پولیس کارروائی کرے تو میں بھی تعاون کرنے کو تیار ہوں، اغواء اور بھتہ خوری سے ڈر کر بہت سے کاروباری خاندان نقل مکانی کر گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.