سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے تحریک عدم اعتماد میں گھرے وزیراعلیٰ جام کمال کو مشورہ دے دیا۔
کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایم پی اے نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ جام کمال کو چاہیے کہ وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں 34 ارکان نے ووٹ دیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں 8 مزید ارکان بھی حصہ بن سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جام کمال کو چاہیے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔
Comments are closed.