امریکا میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئے ہیں۔
مائیک پنس نے کہا ہے کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہو، اسے صدر بننے کا کوئی حق نہیں۔
اپنے بیان میں سابق نائب صدر نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اس کے بعد ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا کہ انہیں آئین سے بھی اوپر رکھوں۔
مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد جمع احمق وکیل انہیں میٹھی میٹھی باتیں سنا رہے ہیں، ایسا شخص کبھی امریکا کا صدر نہیں بننا چاہیے۔
سابق نائب امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن نتائج الٹنے کی کوشش پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ مائیک پنس نے صدارتی الیکشن نتائج مسترد کرنے سے انکار کردیا تھا۔
Comments are closed.