قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد کے بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد زاہد نے بھائی کے انتقال کے موقع پر قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط کریں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار 825 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 70 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 234 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9اعشاریہ 61 فیصد سے زائد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 452 ہو چکی ہے۔
https://jang.com.pk/news/917825
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 161 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 930 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 89 ہزار 219 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.