بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر ہشان تلکارتنے کی جاوید میانداد سے ملاقات

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہشان تلکارتنے نے پاکستانی لیجنڈ بیٹر جاوید میاں داد سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

سری لنکن ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہشان تلکارتنے نے سابق پاکستانی کپتان سے اُن کے گھر جاکر ملاقات کی۔

پریس کانفرنس کے دوران تلکارتنے کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اُن کے فیورٹ کھلاڑی ہیں۔

اس ملاقات میں سری لنکن ویمنز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ٹرینر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور جاوید میاں داد کے بھانجے فیصل اقبال بھی موجود تھے۔

جاوید میاں داد اور ہشان تلکارتنے نے اس ملاقات میں اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان ہشان تلکارتنے نے لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.