سابق بھارتی بیٹسمین محمد کیف نے ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
محمدکیف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیوڈ وارنر کی ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’زندگی کی طرح کھیل میں بھی کبھی ہمت نہ ہاریں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘صرف چند ہفتوں میں ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہ ہونے کے بعد 2021 ٹی20 ورلڈ کپ کے سب سے بہترین کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے لکھا کہ ’کبھی کبھی سورج نکلنے میں تھوڑی دیر لگتی ہے‘۔
خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل 2021 میں اپنی ٹیم سن رائیز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہوئے کافی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، اور یہاں تک کہ انہیں کچھ وقت کے لیے ٹیم سے بھی نکال دیا گیاتھا۔
جبکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ان کی شاندار کارکردگی پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
Comments are closed.