سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 18 جولائی 2018 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا، میں کبھی کسی عہدے کے لیے سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نا لکھی ہوئی چیز پڑھ رہا ہوں نا کسی کا پریشر ہے، 9 مئی کے بعد دو راستے ہیں میں یا تو چپ کر جاؤں یا مذمت کروں۔
اجمل وزیر نے کہا کہ چپ کرنے کا مطلب ملوث ہوں، مذمت کرو تو پارٹی کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لیے جانیں دینے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں۔
Comments are closed.