بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق آئی جی جیل نصرت منگن کی ضمانت منظور

احتساب عدالت نے سندھ پولیس کے سابق آئی جی جیل نصرت منگن کی ضمانت منظور کرلی۔

نصرت منگن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

عدالت نے نصرت منگن کو 12 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

نیب کراچی کا کہنا ہے کہ نصرت منگھن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری جاری ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.