ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے توانہیں ٹویٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت ہی متحرک رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ گزشتہ ماہ مستقل طور پر بند کردیا تھا۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا تھا۔
اس سے قبل جنوری میں ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی۔
Comments are closed.