منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

سابق افغان صدر اشرف غنی کی پشاور دھماکے کی مذمت

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اشرف غنی کا کہنا ہے کہ میں پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پُرزور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں اب تک 88 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 157 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.