برطانیہ نے سائمن والٹرز کو اسرائیل میں نئے سفیر کیلئے منتخب کرلیا، موجودہ سفیر نیل ویگان کو دوسرے ملک تعینات کیا جائے گا۔
نیل ویگان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے (اور تھوڑا سا دکھ ہے) کہ سائمن والٹرز رواں موسم گرما کے دوران اسرائیل میں میری جگہ برطانوی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ مجھے سائمن کی بہتر عبرانی سے جلن ہے۔
سائمن والٹرز یہ کردار ادا کرنے کیلئے پہلے سے ہی عبرانی زبان سیکھ رہے تھے۔
انہوں نے برطانوی دفتر خارجہ میں مشرق وسطیٰ اور افریقا ڈیسک پر ڈائریکٹر نیشنل سیکیورٹی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
وہ 2008 سے 2011 تک یروشلم کے برطانوی قونصل خانے میں بھی کام کرچکے ہیں۔
علاوہ ازیں سائمن سعودی عرب، عراق اور یمن میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
ان کے پیشرو ویگان پچھلے 4 برس سے اسرائیل میں برطانوی سفیر تھے۔
سائمن والٹرز رواں برس اگست میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Comments are closed.