اڈیالہ جیل میں آج سائفر کیس کی کارروائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہان پیش ہو گئے۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
کیس پر کارروائی کے لیے سینئر پراسیکیوٹر شاہ خاور، مقدمے کے تفتیشی افسر، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان صفدر، سکندر ذوالقرنین، عمیر نیازی اور عثمان گل کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے وکلاء بھی تیمور ملک اور علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی بھی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔
اڈیالہ جیل میں آج سائفر کیس کی سماعت پر گواہاں اسد مجید، سابق سیکریٹری خارجہ بھی عدالت پہنچ چکے ہیں۔
سائفر کیس کے 5 سرکاری گواہ بھی کمرۂ عدالت میں پہنچ چکے ہیں جن میں نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون قیصر اور فرخ عباس شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد یہ پہلی سماعت ہے۔
سماعت کے دوران وکلائے صفائی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ آنے تک سماعت روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Comments are closed.