وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
زین قریشی نے ایک بیان میں دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دوسری بار کورونا وائرس کاشکار ہوا ہوں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ مجھے ہلکا بخار اور سردرد ہے، کورونا وائرس کی تیسری لہر سنجیدگی کی متقاضی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.