بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زیادہ کام کرنے پر جان چھڑا کر بھاگ جانے والا ماؤس متعارف

کمپیوٹر پر گھنٹوں کام کرنے والے افراد کو اس مضر عادت سے روکنے کے لیے دنیا کی معروف ترین الیکٹرانک کمپنی نے موونگ ماؤس متعارف کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ترین الیکٹرانک کمپنی نے ’بیلنس ماؤس‘ کے نام سے ایک ایسا ماؤس متعارف کروایا ہے جو زیادہ کام کرنے پر آپ کا ساتھ چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آپ جیسے ہی ایک طے کردہ وقت سے اوپر کام کریں گے یہ ماؤس اپنے کور سے نکل کر استعمال کرنے والے کی پہنچ سے دور چلا جائے گا۔

اس ماؤس کی ویڈیو الیکٹرانک کمپنی کے کورین یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کوریا اپنے کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنانا چاہتا ہے، اسی وجہ سے اس ماؤس کے تصور نے جنم لیا ہے۔

کورین یوٹیوب چینل کے مطابق یہ ماؤس بہترین رفتار سے بھاگتا ہے اگر کوئی اسے پکڑ بھی لے تو یہ خود بخود کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

یہ وائرلیس ماؤس ناصرف اصلی ماؤس کی طرح دکھتا ہے بلکہ کام بھی عام ماؤس کی طرح ہی کرتا ہے۔

اس ماؤس کو بنانے کا  خیال 2018ء کے ’اوور ٹائم وَرک‘ یعنی مقررہ وقت سے زیادہ کام کرنے سے متعلق آگاہی کے اشتہار سے لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال اس ماؤس کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش نہیں کیا گیا مگر اس پر مزید کام جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.