صوبائی وزیر بلوچستان زمرک خان اچکزئی کو محکمہ خزانہ بلوچستان کا قلمدان تفویض کر دیا گیا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کو محکمہ خزانہ کا قلمدان تفویض کیا ہے.
اس کے ساتھ ہی محکمہ خوراک کا اضافی قلمدان بھی صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے پاس رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ خزانہ کی وزارت خود وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.