زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کا ہرارے میں پریکٹس سیشن جاری ہے، منگل کو قومی کرکٹرز نے تین گھنٹہ طویل سیشن کیا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ہرارے میں شروع ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تھوڑا لڑکھڑانے کے بعد 1-2 کی فتح حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پُرجوش ہے۔
قومی کرکٹرز نے مسلسل دوسرے دن تین گھنٹے سے زائد طویل ٹریننگ سیشن کیا، جس میں فیلڈنگ ڈرلز کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی گئی۔
قومی کرکٹرز نے انفرادی خامیاں دور کرنے کے لیے بھی نیٹس پر محنت کی، جبکہ سلپ فیلڈنگ کی بھی طویل پریکٹس کی گئی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا اور پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر اسے براہ راست نشر کرے گا۔
Comments are closed.