زمان پارک سے نہر کے راستے فرار کی کوشش کرنے والے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سول لائنز حسن جاوید نے کہا کہ ابھی بھی زمان پارک میں شرپسند موجود ہیں، مزید کچھ لوگ بھی فرار کی کوشش کررہے تھے، جو پولیس کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی بھی اطلاعات ہیں کہ زمان پارک میں شرپسند موجود ہیں۔
ایس ایس پی حسن جاوید کے مطابق آپریشن سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ افسران کے حکم پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اور لوگ بھی فرار کی کوشش کرتے ہیں، جو پولیس کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے والے 8 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.