پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے، کپتان وہاب ریاض نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
پی ایس ایل6 کیلئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق اور کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارہ کل، جبکہ ردرفورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ٹیم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 فروری کو آمنے سامنے ہونگی۔
Comments are closed.